Home تازہ ترین وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے مزید نئے وزرا نے حلف اٹھالیا

وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے مزید نئے وزرا نے حلف اٹھالیا

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے مزید نئے وزرا نے حلف اٹھالیا۔

ایوان صدر میں نئے وفاقی وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے وفاقی وزرا سے حلف لیا۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر وفاقی وزرا موجود تھے۔

وفاقی کابینہ میں مزید 13 وزرا اور 11 وزرائے مملکت کی شمولیت ہوئی ہے، جس کے بعد وفاقی کابینہ کی مجموعی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا میں حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، علی پرویز، شزہ فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی، پیر عمران شاہ، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج شامل ہیں۔

حلف اٹھانے والے وزرائے مملکت میں بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید، ارمغان سبحانی، طلال چوہدری، کھیئل داس، رحمان کانجو، بلال کیانی، مختار بھرت، شذرہ منصب، انور چوہدری، وجیہہ قمر شامل ہیں۔

علاوہ ازیں توقیر شاہ اور محمد علی سمیت وزیر اعظم کے 3 مشیروں نے بھی عہدے کا حلف اٹھالیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...