Home Uncategorized حج کے لئے 11 لاکھ سے زیادہ عازمین سعودی عرب پہنچ گئے، زمینی راستے سے 25 ہزار افراد کی مکہ آمد

حج کے لئے 11 لاکھ سے زیادہ عازمین سعودی عرب پہنچ گئے، زمینی راستے سے 25 ہزار افراد کی مکہ آمد

Share
Share

اسلام آباد:حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے گیارہ لاکھ سے زیادہ عازمین سعودی عرب پہنچ گئے۔ جبکہ جج کیلئے زمینی راستے سے 25 ہزار افراد مکہ پہنچے ہیں۔سیکرٹری سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے 11 لاکھ سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کے سیکرٹری محمد البیجاوی کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک سے اب تک11 لاکھ سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

وزارت حج وعمرہ کے سیکرٹری نے مزید کہا کہ ’بری، بحری اور فضائی راستوں سے عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بری راستے کے ذریعے ہفتے تک 25 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

محمد البیجاوی کے مطابق مختلف ممالک سے براہ راست مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرآنے والے عازمین کی تعداد 6 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ عازمین حج کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دونوں مقدس شہروں میں سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...