Home Uncategorized الشفا ہسپتال حملے میں شہید 110 سے زائد فلسطینیوں کی اجتماعی قبر میں تدفین

الشفا ہسپتال حملے میں شہید 110 سے زائد فلسطینیوں کی اجتماعی قبر میں تدفین

Share
Share

غزہ:غزہ میں الشفا ہسپتال حملے میں شہید ہونیوالے 100 سے زائد فلسطینیوں کی لاشوں کو ایک اجتماعی قبر میں دفن کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ لاشیں مبینہ طور پر الشفا ہسپتال پر اسرائیلی قبضے کے بعد وہاں سے ملی تھیں، یہ لاشیں بری طرح گل سڑ گئی تھیں جن میں خواتین اور بچوں کی لاشیں بھی شامل تھیں۔

ان لاشوں میں سے بعض بری طرح جلی ہوئی تھی، کچھ کو الیکٹرک شاٹ دیئے گئے تھے اور کچھ دھماکے اور گولیوں سے بری طرح چھلنی تھیں، چہرے مسخ تھے اور شناخت ممکن نہ تھی۔

اسرائیل کے مسلسل حملوں میں طبی مراکز کے تباہ ہونے کے باعث صحت کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جس کے باعث ان لاشوں کی سائنسی اور طبی بنیاد پر شناخت کا عمل بھی مکمل نہ ہوسکا تھا۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ 25 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...