Home Uncategorized حماس حملوں میں اسرائیلی فوج کے بریگیڈ کمانڈر سمیت 500 سے زائد اسرائیلی ہلاک

حماس حملوں میں اسرائیلی فوج کے بریگیڈ کمانڈر سمیت 500 سے زائد اسرائیلی ہلاک

Share
Share

حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان آج دوسرے روز بھی جھڑپیں جاری ہیں۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملوں میں اسرائیلی فوج کے بریگیڈ کمانڈر سمیت 500 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو گئے۔

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے رات بھر غزہ پر بمباری کی گئی، جس میں غزہ کا کثیر منزلہ فلسطین ٹاور ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملوں میں اسرائیلی فوج کے بریگیڈ کمانڈر سمیت 500 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں ۔

اسرائیلی حکام نے 300 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی، جبکہ بتایا ہے کہ 1800 سے زیادہ اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔امریکا میں اسرائیلی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ 100 اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کو اغواء کر لیا گیا ہے۔

حماس کی جانب سے سینئر اسرائیلی کمانڈر میجر جنرل نمرود الونی سمیت متعدد افراد کو یر غمال بنا کر غزہ منتقل کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں، بمباری میں 250 سے زیادہ فلسطینی شہید جبکہ 1700 سے زائد زخمی ہو گئے۔اسرائیل کی جانب سے حماس کے انٹیلی جنس چیف کے گھر کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

اسرائیل کے جنوبی علاقوں میں 6 مقامات پر اسرائیلی فورسز اور گزشتہ روز داخل ہونے والے فلسطینی مزاحمت کاروں میں جھڑپیں جاری ہیں۔اسرائیل نے غزہ کو بجلی، ایندھن اور دیگر اشیاء کی سپلائی روک دی۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...