Home نیوز پاکستان خیبر پختونخوا میں رواں سال نمونیا کے 93 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

خیبر پختونخوا میں رواں سال نمونیا کے 93 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

Share
Share

پشاور:خیبر پختونخوا میں رواں سال نمونیا کے 93 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 9 ہزار اور مردان میں 14 ہزار 900 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں۔صوابی میں 7 ہزار، ہری پور میں 11 ہزار اور سوات میں ساڑھے 8 ہزار نمونیا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت نے کہا کہ لوئر دیر میں نمونیا کے 12 ہزار اور اپر دیر میں ساڑھے 4 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی کا کہنا ہے کہ 2022ء کی نسبت رواں سال نمونیا کے کیسز میں کمی ہوئی ہے، گزشتہ سال ایک لاکھ 27 ہزار بچوں میں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔

ڈاکٹر شوکت نے یہ بھی کہا ہے کہ اینٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم سے نمونیا کے روک تھام میں بہتری آئی ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...