Home sticky post 5 مصدق ملک کی آذربائیجان میں کوپ29 کی سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی،مضبوط تر تعاون کی فوری ضرورت پر زور دیا

مصدق ملک کی آذربائیجان میں کوپ29 کی سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی،مضبوط تر تعاون کی فوری ضرورت پر زور دیا

Share
Share

شاماخی:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے آذربائیجان کے شہر شاماخی میں منعقدہ سربراہانِ وفود (HOD) سطح کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ یہ اجلاس اہم ماحولیاتی امور پر عالمی قیادت کو یکجا کرنے کے لیے منعقد کیا گیا۔

اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں ڈاکٹر مصدق ملک نے موسمیاتی انصاف، مساوات، اور عالمی شمال و جنوب کے مابین مضبوط تر تعاون کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی ماحولیاتی کمزوری کو اجاگر کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کے لیے موسمیاتی مالیاتی معاونت، موافقت میں مدد، اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کو ناگزیر قرار دیا۔

وزیرِ موصوف نے ترقی یافتہ ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ پیرس معاہدے کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں اور موسمیاتی مالیات کو شفاف، جامع اور ہر ملک کے لیے بآسانی قابلِ رسائی بنایا جائے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایک پائیدار اور ماحولیاتی لحاظ سے مضبوط مستقبل کے قیام کے لیے پرعزم ہے اور عالمی ماحولیاتی پالیسی کی تشکیل میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

یہ اجلاس اعتماد سازی اور عالمی اتفاقِ رائے کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع ثابت ہوا، جس میں پاکستان نے مؤثر اور منصفانہ عالمی ماحولیاتی فریم ورک کے لیے اپنی حمایت دوہرائی۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...