Home sticky post 6 جہیز نہ لانے پر سسرالیوں کا ظلم، بیٹے کے سامنے ماں کو زندہ جلایا گیا

جہیز نہ لانے پر سسرالیوں کا ظلم، بیٹے کے سامنے ماں کو زندہ جلایا گیا

Share
Share

اتر پردیش:بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں جہیز نہ لانے پر سسرالیوں نے خاتون کو بیٹے کے سامنے زندہ جلا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ نکی کی شادی 2016 میں ہوئی تھی اور چند ہی ماہ بعد سسرالیوں کی جانب سے جہیز کے لیے دباؤ اور تشدد شروع ہوگیا۔

اہل خانہ کے مطابق سسرال والے 36 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے تھے، اور جہیز میں دی گئی دیگر چیزوں کو بھی ناکافی قرار دیتے تھے۔

واقعے کے روز نکی کو بہیمانہ تشدد کے بعد اس کے بچے کے سامنے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی۔

نکی کی بہن کنچن، جس کی شادی بھی اسی گھر میں ہوئی تھی، کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں سالوں سے جہیز کے لیے ظلم کا شکار تھیں۔ کنچن نے بتایا کہ اسے بھی اس رات شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ “تم مرو گی تو ہم دوسری شادی کر لیں گے۔

پولیس کے مطابق نکی کو اسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...