Home Uncategorized جاپان میں ماؤنٹ فیوجی برف سے محروم ہوگیا، 130 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

جاپان میں ماؤنٹ فیوجی برف سے محروم ہوگیا، 130 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Share
Share

ٹوکیو:دنیا کے مشہور فعال آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک اپنے نظارے کے اہم پہلو سے حال ہی میں محروم ہوگیا ہے اور وہ ہے برف۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق جاپانی جزیرے ہونشو پر واقع ایک 12,000 فٹ اونچی چوٹی ماؤنٹ فیوجی پر جو 130 سال سے برف موجود تھی اور نظارے کا اہم جزو تھی، وہ اب کئی دنوں سے ختم ہوچکی ہے۔

چوٹی پر 60 ڈگری اور 50 ڈگری فارن ہائیٹ درجہ حرارت ناپا گیا جس کی وجہ سے برف کا پیدا ہونا فی الحال ناممکن ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مشاہدات کا نقشہ بھی اس خطے میں برف کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

کوفو کے مقامی موسمیاتی دفتر کے ایک اہلکار یوتاکا کاٹسوتا نے اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ اکتوبر میں طویل مدت تک بغیر برف کے رہنے والی چوٹی بن چکی ہے جس نے 130 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

موسمیاتی ایجنسی کے مطابق عام طور پر 2 اکتوبر کے آس پاس ماؤنٹ فوجی پر برف بننا شروع ہو جاتی ہے۔
ماؤنٹ فیوجی پر تازہ ترین برفانی تہہ کا پچھلا ریکارڈ 26 اکتوبر کا تھا — جو 1955 اور 2016 میں ہوا تھا۔ موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، اس سے قبل یہ واقعہ 1894 میں پیش آیا تھا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...