Home سیاست چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جاری ایم پی او حکم واپس

چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جاری ایم پی او حکم واپس

Share
Share

اسلام آباد:ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جاری ایم پی او حکم واپس لے لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ایم پی او آرڈر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔

اس حوالے سے ڈی سی اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ پرویز الٰہی کیخلاف جاری ایم پی او کا حکم واپس لے لیا جس پر عدالت نے مرکزی صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ مزید جس ایف آئی آر میں گرفتار کیا ہے وہ نمبر لکھوا دیں۔

خیال رہے کہ عدالت نے پرویز الہٰی کو ایم پی او آرڈر معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دیا تھا اور ڈی سی اسلام آباد کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔

Share
Related Articles

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...