Home سیاست ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی مہم کے لئے جہاز لے لیا

ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی مہم کے لئے جہاز لے لیا

Share
Share

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نےانتخابی مہم کے لیےکراچی کی چارٹرفضائی کمپنی اسکائی ونگزکے چھوٹے ساخت کے سنگل انجن طیارے کی خدمات حاصل کرلیں۔

2024کے دوران فضائی انتخابی مہم کے لیے پائپرساختہ سنگل انجن ہوائی جہازحاصل کرنے کے لیے ایم کیوایم پاکستان پہلی سیاسی جماعت بن گئی۔

ایم کیوپاکستان نے الیکشن مہم کے لیے اسکائی ونگزکا جہازبک کروایا ہے، جوکراچی، حیدرآباد اورنواب شاہ کےامیدواروں کی الیکشن مہم میں استعمال کیا جائےگا، ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن مہم کیلئے اسکائی ونگ کا جہاز 3 اور 4 فروری کے لیے بک کرایا ہے۔

انتخابی مہم کیلئے طیارے کی بکنگ کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اجازت نامہ جاری ہوگا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز کو اسکائی ونگزکی جانب سےخط مراسلہ لکھا گیا ہے۔

علاوہ ازیں فلائی جناح کے سی ای او عمران اسلم خان نے بتایا کہ اسکائی ونگ کمپنی کا طیارہ ایم کیوایم کی فضائی الیکشن مہم کے لئے کراچی سے نوابشاہ ائیرپورٹ جائے گا، 3 اور4 فروری کو طیارہ نوابشاہ ایئرپورٹ سے اندرون سندھ کی فضائی حدود میں ایم کیو ایم کی انتخابی مہم میں استعال ہوگا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...