Home سیاست مبارک ثانی کیس،جے یو آئی سپریم کورٹ کے فیصلے پر آج یوم تشکر منائے گی

مبارک ثانی کیس،جے یو آئی سپریم کورٹ کے فیصلے پر آج یوم تشکر منائے گی

Share
Share

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر آج یوم تشکر منائے گی۔فضل الرحمان نے کہاکہ یہ پوری قوم کی متفقہ آواز ہے،امت مسلمہ اور پاکستانی قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، یہ اسی کی فتح ہے

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کے حتمی فیصلے کا اعلان کیا، سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس موضوع پر پارلیمنٹ میں کوئی اختلاف نہیں تھا، سپریم کورٹ نے 6 فروری اور 24 جولائی کے قابل اعتراض حصوں کو حذف کر دیا، سود کے مسئلے پر بھی پوری قوم اور علمائکرام متفق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج جب پوری قوم قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے فیصلے کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے، اس فیصلے نے گولڈن جوبلی کی خوشی کو دوبالا کر دیا ہے، کوئی طاقت اس کے خلاف اب سازش نہیں کر سکے گی۔

فضل الرحمان نے کہا کہ یہ پوری قوم کی متفقہ آواز ہے، ہم ان کے انسانی حقوق کو تسلیم کرتے ہیں مگر وہ بھی آئین کو تسلیم کریں، امت مسلمہ اور پاکستانی قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، یہ اسی کی فتح ہے، اس معاملے پر حکومت کو انکار نہیں تھا مگر سود کی قانونی اور آئینی حیثیت مختلف ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے فراغ دلی اور مثبت رویئے کا اظہار کیا، اس کو تسلیم کرنا چاہیے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...