Home sticky post 2 ایک شرط کے ساتھ مفتی قوی نے راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کر دی

ایک شرط کے ساتھ مفتی قوی نے راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کر دی

Share
Share

متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والے مفتی قوی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا، مگر انہوں نے اس خواہش کو مشروط قرار دے دیا۔

مفتی قوی کا کہنا تھا کہ وہ راکھی ساونت سے نکاح کے لیے تیار ہیں، لیکن ان کی ایک شرط ہے کہ راکھی ساونت یہ واضح کریں کہ آیا ان کا پہلے سے کوئی نکاح ہو چکا ہے، چاہے وہ ہندو یا مسلم مذہب کے تحت ہو۔

مفتی قوی نے مزید بتایا کہ وہ اپنی پرانے نکاح کی کہانیوں کو راز میں رکھنا پسند کرتے ہیں اور انہوں نے برصغیر کے ایک بڑے علمی، سیاسی اور ادبی خاندان کی ایک خاتون سے نکاح کیا تھا، مگر وہ خاتون جلد انتقال کر گئیں۔ آج بھی وہ قبرستان سے گزرتے ہوئے ان مرحوم خواتین کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ شرط بھی رکھی کہ وہ راکھی ساونت سے نکاح کرنے سے قبل اپنی والدہ سے اجازت لیں گے اور اگر ان کی والدہ رضامند ہوئیں تو وہ نکاح کیلئے تیار ہیں۔

ان کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار دودی خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر قبول کرنے کا اعلان بھی کیا۔

Share
Related Articles

ای سی سی کا چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس،تشویش کا اظہار

اسلام آباد:کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نےمجموعی...

بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس...

معمر افراد میں کولیسٹرول ڈیمنشیا اور دماغی صحت کا پتہ دے سکتا ہے، ماہرین

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جن بزرگوں میں کولیسٹرول...