Home نیوز پاکستان محرم الحرام ،پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی عائد

محرم الحرام ،پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر پابندی عائد

Share
Share

لاہور: حکومت پنجاب نے محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظر صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی جبکہ 7 سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظر گائیڈ لائن جاری کر دی ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری بیان میں کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی، مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ کسی بھی ڈیوائس سے بین المذاہب، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے ریمارکس پر دفعہ 144 نافذ ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جلوس کے راستوں پر واقع مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور جلوس کے راستوں میں موجود عمارتوں کی چھتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر پابندی عائد ہے۔

محکمہ داخلہ نے کہا کہ جلوس کے دوران راستے میں واقع عمارتوں کی چھتوں یا دکانوں کے تھڑوں پر بطور تماشائی موجودگی پر بھی پابندی ہوگی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بزرگ شہریوں، خواتین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے علاوہ ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 7 سے 10 محرم الحرام تک ہوگا جبکہ ڈبل سواری کے علاوہ تمام پابندیوں کا اطلاق یکم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔

Share
Related Articles

آرمی چیف کا کرسمس کے موقع پر راولپنڈی کے سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ کا دورہ

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی...

سیکیورٹی فورسز کاجنوبی وزیرستان میں آپریشن 13 خوارج ہلاک

راولپنڈی :جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس...

صدرمملکت ،وزیراعظم کی کرسمس کے موقع مسیحی برادری کو مبارکباد،نیک تمناؤں کااظہار

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف...

افواج پاکستان کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے بابائے قوم...