Home سیاست بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے صدر و وزیراعظم کو خط ارسال

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے صدر و وزیراعظم کو خط ارسال

Share
Share

لاہور: بانی تحریک انصاف کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے صدر پاکستان اور وزیراعظم کو خط ارسال کردیا گیا۔

مراسلہ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ارسال کیا ہے ، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں اور انہیں لوگوں سے ملنے نہیں دیا جارہا۔

مراسلے کے متن میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں میں کیوں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے؟ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ، انہیں جیل میں سہولیات نہ دی گئیں تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی کا الزام عائد کر کے بھوک ہڑتال پر جانے کا عندیہ دیا تھا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...