Home کھیل ملتان ٹیسٹ؛،جو روٹ، ہیری بروک کا پارٹنرشپ کا نیا ریکارڈ

ملتان ٹیسٹ؛،جو روٹ، ہیری بروک کا پارٹنرشپ کا نیا ریکارڈ

Share
Share

ملتان:پاکستان کے خلاف انگلش بیٹرز جو روٹ اور ہیری بروک نے پارٹنرشپ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ریکارڈ 454 رنز کی شراکت داری قائم کرکے پاکستان کو مشکل صورتحال میں دھکیل دیا۔

جوروٹ 262 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انکی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے، ہیری بروک 317 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے 29 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

دونوں بیٹرز نے پاکستانی بالرز کا امتحان لیا اور وکٹ دینے سے گریز کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے پیٹر مے اور کولن کاوڈرے نے 411 رنز کی شراکت بنائی تھی، پیٹر مے اور کولن کاوڈرے نے 1957 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ شراکت قائم کی تھی۔

ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی شراکت 624 رنز کی قائم ہوئی جو مہیلا جے وردنے اور کمار سنگا کارا نے 2006 میں جنوبی افریقا کے خلاف بنائی تھی۔

Share
Related Articles

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...