Home sticky post 2 ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

Share
Share

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹیسٹ کے تیسرے روز 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے دونوں اننگز میں صرف 371 گیندیں کرائیں۔ یہ پاکستانی بولرز کی کسی بھی ٹیسٹ میچ میں مختصر ترین میچ وننگ کارکردگی ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹیسٹ میچ کی فتح کے لیے سب سیکم گیندیں بنگلادیش کے خلاف کرائی تھیں۔ 2005 میں ملتان ہی میں بنگلادیشی بیٹرز صرف 494 گیندیں کھیل پائے تھے۔ علاوہ ازیں اس ٹیسٹ میچ میں ایک 34 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹا ہے۔
اس ٹیسٹ میچ کی چاروں اننگز میں 1064 گیندیں کروائی گئیں، یہ پاکستان کی اپنی سرزمین پر نتیجہ خیز ٹیسٹ میچز میں سے سب سے کم گیندوں پر مشتمل میچ ہے۔اس سے قبل 1990 میں ویسٹ انڈیز سے ہی ہونے والے ٹیسٹ میچ میں صرف 1048 گیندوں پر ہی نتیجہ آگیا تھا

Share
Related Articles

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق بڑا اعلان کردیا

واشنگٹن :امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مقبول ویڈیو...

پی ٹی آئی کی جدوجہد کا مقصد جمہوریت کی سربلندی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہے،علی امین گنڈاپور

ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے...

غزہ جنگ بندی معاہدے سے خطے میں امن بحال ہو گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ...

دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات سفیروں کے تبادلے کردیے

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے مختلف ممالک میں تعینات سفرا کے تبادلے کردیے...