Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ملتان ٹیسٹ،تیسرا روز ،پہلی اننگز میں پاکستان کے 556 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

Share your love

ملتان :پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل جاری ہے۔

تیسرے روز کے کھیل کا آغاز زیک کراوٴلے نے 64 اور جو روٹ نے 32 رنز کے ساتھ کیا۔

انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 1 وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنالیے تھے جبکہ اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے میں مزید 460 رنز بنانے ہیں۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری جب کپتان اولی پاپ بغیر کوئی رن بنائے نسیم شاہ کی گیند پر آوٴٹ ہوئے۔

اس کے بعد دوسری وکٹ پر زیک کراوٴلے اور جو روٹ نے 92 رنز جوڑے۔

پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی تھی۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے 3 سنچریاں اسکور کی گئیں، کپتان شان مسعود 151 اور عبداللّٰہ شفیق 102 بنا کر آوٴٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 104 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔

اس کے علاوہ سعود شکیل 82، نسیم شاہ 33، بابر اعظم 30 اور شاہین شاہ آفریدی 26 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3، گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جو روٹ، شعیب بشیر اور کرس ووکس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

ملتان ٹیسٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ ہمارے پاس ٹیم میں 2 اسپنرز اور 3 فاسٹ بولرز ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان اولی پاپ کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔

قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق،محمد رضوان، سلمان علی آغا عامر جمال،شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں ۔

انگلینڈ کے اسکواڈ میں اولی پاپ کپتان، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ اور ہیری بروک انگلینڈ کی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، جیک لیچ، شعیب بشیر اور برائیڈن کارس بھی انگلش ٹیم کا حصہ ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!