Home sticky post 3 ممتاز زہرہ بلوچ نے بطور سفیرپاکستان فرانسیسی صدر کو اسناد پیش کردیں

ممتاز زہرہ بلوچ نے بطور سفیرپاکستان فرانسیسی صدر کو اسناد پیش کردیں

Share
Share

پیرس:فرانس میں پاکستان سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے صدر ایمانوئل میکرون کو اپنی اسناد پیش کیں۔
ایلیسی پیلس میں منعقدہ اسناد کی ایک پر وقار تقریب میں سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے صدر میکرون کو صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔
پاکستان فرانس تعلقات کی مضبوط بنیادوں پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر نے فرانس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا اور سیاسی، اقتصادی، سائنسی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سفیرپاکستان نے پاکستان اور فرانس کے درمیان عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کا بھی عزم کیا۔

Share
Related Articles

مودی کے وزیر نے کرنل صوفیہ قریشی کو’ ’دہشت گردوں کی بہن“ قرار دے دیا

نئی دہلی :بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی ایک اور نفرت...

کوشش ہے بھارت اور پاکستان کو اتنا قریب لے آئیں وہ اکٹھے کھانا کھائیں،صدرٹرمپ

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو...

جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

اسلام آباد:جنگ بندی کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کا...