Home نیوز پاکستان مراد سدپارہ براڈ پیک سر کرنے کے بعد گرکر لاپتہ ہوگئے

مراد سدپارہ براڈ پیک سر کرنے کے بعد گرکر لاپتہ ہوگئے

Share
Share

اسکردو:معروف ریکارڈ یافتہ کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک سر کرنے کے بعد گرکر لاپتہ ہوگئے۔

معروف ریکارڈ یافتہ کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک سر کرنے کے بعد گرکر لاپتہ ہوگئے، جہاں سے انکا رابطہ منقطع ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے مراد سدپارہ کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو کرنے کیلئے آرمی ایوی ایشن سے رابطہ کرلیا ہے۔

مراد سدپارہ نے گزشتہ دنوں بوٹل نیک پر کوہ پیما محمد حسن کی لاش نیچے لانے کیلئے ریسکیو مشن میں حصہ لیا تھا۔

کوہ پیما محمد حسن کی لاش بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر پرروانہ کرنے کے بعد مراد سدپارہ براڈ پیک پرروانہ ہوئے تھے اور گزشتہ سال ایک ہفتے میں دو بار نانگا پربت سر کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...