Home نیوز پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا نگران وزیراعظم کے لئے سینیٹر اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا نگران وزیراعظم کے لئے سینیٹر اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق

Share
Share

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کے لئے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کر لیا۔۔دونوں پارٹیوں کی اعلیٰ قیادت کی ملاقاتوں میں اسحاق ڈار کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا ہونے کا امکان ہے ۔

ذرائع مسلم لیگ (ن) کے مطابق نگران وزیر اعظم کے معاملے پر مشاورت جاری ہے، اسحاق ڈار کے نام پر پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔

دونوں پارٹیوں کی اعلیٰ قیادت کی ملاقاتوں میں اسحاق ڈار کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے دونوں جانب کی مشاورتی کمیٹیوں کی ملاقات جلد متوقع ہے۔

دوسری جانب نگران حکومت کے معاملے پر مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی نے کمیٹی بھی قائم کر دی ہے، کمیٹی میں وفاقی وزراء خورشید شاہ، نوید قمر اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی شامل ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسحاق ڈار پر اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کا اتفاق ہو جاتا ہے تو ان کو نگران وزیر اعظم بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ جوشخص نگران وزیر اعظم ہو گا اس کیلئے ضروری ہے کہ حکمران اتحاد میں بھی اتفاق ہو اور پھر اپوزیشن لیڈر اس کے ساتھ اتفاق کریں، اس لیے اس وقت قیاس آرائیاں کرنا قبل از ہوگا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...