Home سیاست آپ سب کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں، مریم نواز اپوزیشن رہنما کی نشست پر پہنچ گئیں

آپ سب کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں، مریم نواز اپوزیشن رہنما کی نشست پر پہنچ گئیں

Share
Share

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مثبت جمہوری تاریخ قائم کر دی، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز خود چل کر اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد خان کی نشست پر گئیں۔

مریم نواز شریف نے رانا آفتاب احمد خان کے لئے خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ انتخاب کے دن آپ سے میری ملاقات نہ ہو سکی، اس دن بھی چاہتی تھی کہ آپ ایوان میں ہوتے، یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ جتنی حکومتی ارکان کی وزیر اعلیٰ ہوں، اتنی ہی آپ کی بھی ہوں۔

رانا آفتاب احمد خان نے آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا، رانا آفتاب نے کہا کہ اس دن کوئی جگہ بتا دی جاتی تو ہم آ جاتے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ میں نے اس دن لوگوں کو آپ کے پیچھے بھیجا، میں نے پوری کوشش کی کہ آپ اس عمل میں شریک ہوں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...