Home Uncategorized ‎میری امی ہی میرے لیے بولڈ لباس خرید کر لاتی ہیں، اداکارہ سعیدہ امتیاز

‎میری امی ہی میرے لیے بولڈ لباس خرید کر لاتی ہیں، اداکارہ سعیدہ امتیاز

Share
Share

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سعیدہ امتیاز نے کہا ہے کہ اُن کے مختصر لباس پر والدہ کو کوئی اعتراض نہیں بلکہ اُن کی والدہ ہی اُن کے لباس خریدتی ہیں۔

حال ہی میں سعیدہ امتیاز نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اداکارہ سے مختلف سوالات کیے۔

اسی دوران، ایک مداح نے سعیدہ امتیاز سے سوال کیا کہ آپ ہمیشہ ہی مختصر لباس پہنتی ہو، کیا آپ کی والدہ بولڈ لباس پر آپ کو کچھ نہیں کہتیں؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سعیدہ امتیاز نے کہا کہ میری والدہ کو میرے لباس سے کوئی اعتراض نہیں بلکہ میری پیدائش کے پہلے دن سے لیکر اب تک میری خریداری والدہ ہی کرتی ہیں۔

سعیدہ امتیاز نے کہا کہ میری والدہ کے لیے میں اور میری بہن اب بھی چھوٹی بچیاں ہیں تو وہ ہمیں بالکل بھی منع نہیں کرتیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے سپورٹ اور پیار کرنے والی فیملی ملی ہے۔

مداح کی جانب سے پوچھا گیا یہ سوال سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے سعیدہ امتیاز پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ اپنے کام سے جلد ہی شوبز انڈسٹری میں نام بنانے والی سعیدہ امتیاز کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی ہے، وہ متحدہ عرب امارات اور امریکا میں پلی بڑھیں جبکہ اداکاری اور ماڈلنگ کا شوق انہیں پاکستان لے آیا۔

سعیدہ امتیاز نے فلم ’قلفی‘، ’ریڈرم‘، ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘، ’وجود‘، اور فلم ’کپتان‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے، عمران خان پر بننے والی فلم ’کپتان‘ میں سعیدہ امتیاز نے جمائما کا کردار ادا کیا تھا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...