Home سیاست میری درخواست ہے اب تمام جھگڑے ختم اور سیز فائر ہونا چاہئے،بیرسٹرگوہر علی

میری درخواست ہے اب تمام جھگڑے ختم اور سیز فائر ہونا چاہئے،بیرسٹرگوہر علی

Share
Share

پشاور: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ میری درخواست ہے اب تمام جھگڑے ختم اور سیز فائر ہونا چاہئے۔یہ ملک مزید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتا، عوام جو فیصلہ کرے گی ہمیں منظور ہوگا۔

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی خان نے بونیرمیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئی ہیں، 175 سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ بہترین انتخاب ہم نے کیا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے 40/40 کے کمرے میں ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن قبول ہیں، زرداری کے ڈرائنگ روم میں بھی انٹرا پارٹی الیکشن قبول ہیں.

انہوں نےمزیدکہا کہ مسلم لیگ ن نے کسی صوبے میں انٹراپارٹی الیکشن نہیں کرایا، دونوں پارٹیوں نے صرف 4 بندوں کا انتخاب کرایا وہ انٹرا پارٹی الیکشن قبول ہیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ تحریک انصاف کے بھرے مجمع میں کرائے گئے انٹرا پارٹی الیکشن قبول نہیں، بلے کے نشان کو ہم دوبارہ بحال کرائیں گے، ہمیں عدلیہ اور ریاستی اداروں سے بہت شکوے ہیں لیکن ہم نے ہمیشہ عدلیہ پر اعتماد کیا۔

بیرسٹر گوہرعلی خان نے مزید کہا کہ یہ ملک مزید کسی تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتا، عوام جو فیصلہ کرے گی ہمیں منظور ہوگا، کارکنوں سے گزارش ہے جس طرح اب تک صبراور تحمل کا مظاہرہ کیا گیا 8 فروری کو بھی اسی طرح صبروتحمل کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے 8 فروری کو عوام کی آواز کا راستہ نہ روکا جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...