Home Uncategorized لیام پین کی موت کا راز کھل گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

لیام پین کی موت کا راز کھل گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

Share
Share

بیونس آئرس: برطانوی گلوکار اور سابق ون ڈائریکشن بینڈ کے رکن لیام پین کی موت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں ان کی موت کی وجہ بھی واضح کر دی گئی ہے۔

31 سالہ لیام پین 16 اکتوبر کی رات ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، پولیس کو ایک کال موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص ہوٹل میں شراب اور منشیات کے نشے میں ہے۔ جب پولیس ہوٹل پہنچی تو انہیں اطلاع ملی کہ ہوٹل کے صحن میں زوردار آواز سنائی دی اور وہاں سے لیام پین کی لاش ملی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، لیام پین کی موت تیسری منزل سے گرنے کے باعث ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہیں اندرونی اور بیرونی چوٹیں آئیں، جو ان کی موت کا سبب بنیں۔ مزید یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ گرتے وقت لیام بے ہوش تھے اور ان کے کمرے میں دو خواتین موجود تھیں۔

مداح اپنے پسندیدہ گلوکار کی اچانک موت پر غمگین ہیں، اور بہت سے مداحوں نے ارجنٹینا کے ہوٹل کے باہر انہیں خراج تحسین پیش کیا جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...