Home سیاست این اے 127،بلاول بھٹو کے کاغذات پر عائد اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

این اے 127،بلاول بھٹو کے کاغذات پر عائد اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بلاول بھٹو کے وکیل نے کاغذاتِ نامزدگی کے اعتراض کا تحریری جواب ریٹرننگ افسر کو جمع کرا دیا۔

بلاول کے وکیل افتخار شاہد نے کمیشن کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ اعتراض کنندہ اس حلقے کا رہائشی نہیں نارووال کا رہائشی ہے، کچھ قوتیں چاہتی ہیں کہ بلاول بھٹو پنجاب سے الیکشن نہ لڑیں۔

بلاول کی قانونی ٹیم نے مؤقف اپنایا کہ بلاول بھٹو کے کاغذاتِ نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز لکھا جانا انسانی غلطی ہے، جسے درست کر رہے ہیں، بلاول بھٹو کے سندھ میں کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو چکے ہیں، صرف پنجاب میں مسئلہ بنا ہے، الیکشن رولز کے مطابق یہ اعتراض درست کیا جا سکتا ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ بلاول بھٹو زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات مسترد کئے جائیں، جس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی کے اعتراضات پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...