Home سیاست نیب ترامیم، بانی پی ٹی آئی کے کیسز سمیت 50 کروڑ کرپشن کے تمام مقدمات نیب سے باہر منتقل ہونگے

نیب ترامیم، بانی پی ٹی آئی کے کیسز سمیت 50 کروڑ کرپشن کے تمام مقدمات نیب سے باہر منتقل ہونگے

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کو بحال کرنے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات سمیت پچاس کروڑ سے کم مالیت کی کرپشن کے تمام کیسز ایف آئی اے کو بھجوائے جائیں گے۔

نیب نے ریجنل ہیڈ کوارٹرز سے زیر التوا کیسز کا ڈیٹا منگوا لیا، نیب کا ڈیٹا مرتب کرنے کے بعد پچاس کروڑ سے کم مالیت کے کیسز دیگر فورمز پر جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کرپشن کیس ایف آئی اے کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ پچاس کروڑ سے کم مالیت کے کیسز ایف آئی اے، بینکنگ کورٹس، اینٹی کرپشن سمیت دیگر فورمز پر بھجوائے جائیں گے۔

اسی سے متعلق کئی نیب ترامیم کے معمار عمران نیازی خود تھے، درخواست نیک نیتی سے دائر نہیں کی۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...