Home سیاست نیب ترامیم کیس، کارروائی براہ راست نشر نہ کرنے کی درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری

نیب ترامیم کیس، کارروائی براہ راست نشر نہ کرنے کی درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی کارروائی براہ راست نشر نہ کرنے کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

حکم نامہ میں کہا گیا ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کیس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست کی، عوامی مفاد کا مقدمہ نہ ہونے کے باعث لائیو نشریات کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، کے پی حکومت کی مرکزی کیس میں ایک دن کی بھی عدالت میں نمائندگی نہیں تھی۔

سپریم کورٹ کے حکم نامہ کے مطابق اچانک انٹرا کورٹ اپیلوں میں کے پی حکومت کی لائیو دکھانے کی درخواست سمجھ سے بالاتر ہے، پانچ رکنی لارجر بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے سے اختلاف کیا۔

حکم نامہ میں مزید کہا گیا سپریم کورٹ ہر مقدمے کو براہ راست نشر نہیں کرسکتی، خصوصاً ایسے مقدمات لائیو نہیں دکھائے جاسکتے جن میں سیاسی یا ذاتی مقاصد وابستہ ہوں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...