Home سیاست نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس چار سال بعد بند کردیا

نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس چار سال بعد بند کردیا

Share
Share

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب ) نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس چار سال بعد بند کردیا۔

نیب نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس بند کرنے کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا جس کے بعد آج چار سال بعد یہ ریفرنس بند ہوگیا ہے۔ درخواست احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے منظور کی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کو ہائی کورٹ پہلے ہی 2022ء میں بری کر چکی ہے، سابق ڈی جی اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کے خلاف بھی کیس ختم ہوچکا ہے۔

نارووال اسپورٹس سٹی اسکینڈل میں نیب نے 23 دسمبر 2019ء کو احسن اقبال کو گرفتار کیا تھا، 2 ماہ سے زائد عرصہ حراست کے بعد ہائی کورٹ نے انہیں 25 فروری 2020ء کو ضمانت دی تھی۔ نیب نے 2020ء میں نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس دائر کیا، 2022ء میں اس وقت کے چیف جسٹس اطہر ہائی کورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں بنچ نے احسن اقبال کو بری کر دیا تھا۔

نیب نے ہائیکورٹ کے احسن اقبال کو بری کرنے کا حوالہ دے کر ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...