Home سیاست بانی پی ٹی آئی کے خلاف نیب نے توشہ خانہ کا ایک اور کیس کھول دیا

بانی پی ٹی آئی کے خلاف نیب نے توشہ خانہ کا ایک اور کیس کھول دیا

Share
Share

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف کے خلاف نیب نے توشہ خانہ کا ایک اور کیس کھول دیا۔ نیب کی انکوائری رپورٹ میں ایک نہیں بلکہ سات گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام ہے۔

بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کے ایک اور کیس میں انکوائری رپورٹ سامنے آگئی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون اپنے پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے جس میں سات گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے جبکہ قانوناً ہر تحفے کو پہلے رپورٹ کرنا اور توشہ خانہ میں جمع کرانا لازم ہے، صرف تیس ہزار روپے تک کی مالیت کے تحائف مفت اپنے پاس رکھے جا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گراف واچ کا قیمتی سیٹ بھی “ریٹین” کئے بغیر ہی بیچ دیا گیا، پرائیویٹ تخمینہ ساز کی ملی بھگت سے گراف واچ کے خریدار کو فائدہ پہنچایا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تخمینہ ساز کا توشہ خانہ سے ای میل آنے سے پہلے ہی گھڑی کی قیمت تین کروڑ کم لگانا ملی بھگت کا ثبوت ہے، گراف واچ کی قیمت دس کروڑ نو لاکھ بیس ہزار روپے لگائی گئی۔ بیس فیصد رقم (دو کروڑ ایک لاکھ 78 ہزار روپے) سرکاری خزانے کو دیئے گئے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...