Home سیاست پرویز الہٰی کیخلاف سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ گھپلوں اور کک بیکس کی نیب انکوائری رپورٹ سامنے آگئی

پرویز الہٰی کیخلاف سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ گھپلوں اور کک بیکس کی نیب انکوائری رپورٹ سامنے آگئی

Share
Share

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کیخلاف سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ گھپلوں اور کک بیکس کی نیب انکوائری رپورٹ منظر عام پر آگئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی نے اثرو رسوخ استعمال کر کے سکیموں کے ٹھیکے من پسند کٹریکٹرز کو دیئے۔

نیب رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کرپشن میں ملوث پائے گئے، پرویز الہٰی نے بطور وزیر اعلیٰ خاص مقاصد کے لیے شریک ملزمان سے ملکر گجرات کیلئے 116 سکیمیں منظور کروائیں، پرویز الہٰی نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے عہدے کا ناجائز استعمال بھی کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی نے اثرو رسوخ استعمال کر کے سکیموں کے ٹھیکے من پسند کٹریکٹرز کو دیئے، پرویز الہٰی نے من پسند کٹریکٹرز کو ٹھیکے دے کر اپنے فرنٹ مین کے ذریعے رشوت، کک بیکس لئے، پرویز الہٰی نے گجرات میں غیر ضروری طور پر درجنوں سکیمیں شروع کروائیں۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکیموں کیلئے ایڈوانس فنڈز جاری کرنا پرویز الہٰی کی بدنیتی تھی، پرویز الہٰی نے دوسری سکیموں کے فنڈز بھی گجرات کی سکیموں کیلئے مختص کئے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کا سربراہ ہونے کے ناطے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور کک بیکس لئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...