اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو”این سی اے“ سکینڈل میں طلب کرلیا۔
نیب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق سابق وفاقی وزیرشیخ رشیداحمد کو 24 مئی کو دوپہر ساڑھے 12 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ، نیب نے شیخ رشید کو”این سی اے“سکینڈل میں کال اپ نوٹس جاری کر دیا۔
نیب مراسلے میں کہاگیاہے کہ شیخ رشیداحمد کو بیان ریکارڈ کرنے لئے 3دسمبر 2019ء کو کابینہ کمیٹی کے منٹس سمیت متعلقہ تمام دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔