Home سیاست نیب کا پرویز الہٰی کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ

نیب کا پرویز الہٰی کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ

Share
Share

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو لاہور ہائی کورٹ میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب کا موٴقف ہے کہ سنگل بنچ نیب کیسز کی سماعت نہیں کر سکتا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے نظرثانی اپیل میں چیف جسٹس سے استدعا کی جائے گی کہ پرویز الہٰی کا کیس دو رکنی بنچ کو منتقل کریں۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کو دوپہر دو بجے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...