Home Uncategorized سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کے لئے بہت منت سماجت کی تھی،نادیہ حسین کا انکشاف

سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کے لئے بہت منت سماجت کی تھی،نادیہ حسین کا انکشاف

Share
Share

لاہور: پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور کاروباری شخصیت نادیہ حسین نے ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک بار سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کے لیے منت سماجت کی تھی۔

حال ہی میں نادیہ حسین نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان تابش ہاشمی کے ساتھ خوشگوار گفتگو کی۔

نادیہ حسین نے بتایا کہ وہ ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے بھارت گئی تھیں اور جس ہوٹل میں ان کا قیام تھا، وہیں سلمان خان کی بہن کی سالگرہ کی تقریب منعقد تھی۔ اس پارٹی میں شرکت کے لیے انہوں نے کافی کوشش کی اور بہت منت سماجت کرنے کے بعد انہیں آخرکار اجازت مل گئی۔

نادیہ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان اختلافات واضح ہو چکے تھے، جبکہ دوسری طرف رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون بہت خوش نظر آ رہے تھے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ بالی ووڈ کی پارٹیاں بھی پاکستانی تقریبات کی طرح ہی ہوتی ہیں اور انہیں اس پارٹی میں شرکت کر کے بہت خوشی ہوئی جہاں انہوں نے کئی مشہور بالی ووڈ ستاروں کو قریب سے دیکھنے کا موقع پایا۔

Share
Related Articles

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...