Home سیاست علی امین گنڈاپور کا بنوں پولیس لائنز حملے میں شہید اہلکاروں کے ورثاکے لئے مالی امداد کا اعلان

علی امین گنڈاپور کا بنوں پولیس لائنز حملے میں شہید اہلکاروں کے ورثاکے لئے مالی امداد کا اعلان

Share
Share

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں پولیس لائنز حملے میں شہید اہلکاروں کے ورثا کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں بروقت ضروری کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا پیکیج کے تحت شہدا کے اہل خانہ کی بھر پور مالی معاونت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہدا کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ورثا کو شہدا پیکیج کے تحت ہر قسم کی امداد اور مراعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت شہدا کے ورثا کی بھر پور سرپرستی کرے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...