Home نیوز پاکستان پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر نے چارج سنبھال لیا

پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر نے چارج سنبھال لیا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر زیاوٴ چن ایما فان نے چارج سنبھال لیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ زیاوٴ چن ایما فان کو پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے ریزیڈنٹ مشن میں شمولیت اختیار کر کے آج سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کنٹری آفس کی قیادت کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے معاشی بحالی ، اصلاحات اور ترقی کے عمل کے لیے قریبی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ حکومت اور عوام کے ساتھ شراکت داری کے فروغ کے لیے پر عزم ہیں وفاقی اور صوبائی نجی شعبے اور اسٹیک ہولڈرز سے مل کر کام کیا جائے گا، نئی کنٹری ڈائریکٹر 2030 تک کے نئے مشاورتی عمل کی قیادت کریں گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...