Home Uncategorized ‎شادی کے دس منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا، نادیہ خان

‎شادی کے دس منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا، نادیہ خان

Share
Share

  کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے دس منٹ بعد ہی غلطی کا اندازہ ہوگیا تھا۔

اداکار ساجد حسن کے ساتھ یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے اپنی پہلی شادی اور اس کے بعد پیش آنے والے حالات کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ میری پہلی شادی محبت کی تھی مگر دس منٹ بعد ہی ادراک ہوگیا تھا کہ میں نے شادی کا غلط فیصلہ کیا ہے، اُس کے باوجود بھی میں نے دس سال تک رشتے کو نبھانے کی کوشش کی۔

اداکارہ نے کہا کہ اب میری بات سُن کر لوگ کہتے ہیں کہ آخر کیوں پھر اتنے لمبے عرصے تک شوہر کے ساتھ رہی تو میں بطور عورت اپنا گھر بسانا چاہتی تھی جس کو بچانے کے لیے دس سال تک قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ جلد رشتہ ختم نہ کرنے کی وجہ معاشرے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے گھر والے اس کے مخالف تھے اور وہ خاص حیالات بھی رکھتے تھے۔ ایک دہائی تک کوششوں کے باوجود بھی شادی ناکام ہو گئی مگر میں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے تمام معاملات والدین اور گھر والوں سے چھپا کر رکھے۔

نادیہ خان نے کہا کہ شادی کے فیصلے سے صرف میرے ہی ساتھ زیادتی نہیں ہوئی بلکہ میں سمجھتی ہوں کہ سابق شوہر کے ساتھ بھی غلط ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے اکثر اپنے بیرون ملک میں مقیم والد سے ملتے ہیں اور وہ اس کی حمایت بھی کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ نادیہ خان کی پہلی شادی خاور نامی شخص سے ہوئی تھی جس کے بعد اُن کے ہاں بیٹی اور بیٹے کی ولادت ہوئی اور پھر یہ علیحدگی کی صورت میں ختم ہوئی جس کے بعد اداکارہ نے 2021 میں پاکستان ایئرفورس کے ریٹائرڈ افسر سے شادی کی۔

نادیہ خان کے دوسرے شوہر فیصل ممتاز راؤ کی اس سے قبل دو شادیاں ہوچکی ہیں اور یہ اداکارہ کے ساتھ اُن کی تیسری شادی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...