Home سیاست قوم آئینی ترمیم پر حکومت و اپوزیشن کا مک مکا قبول نہیں کرے گی، نعیم الرحمان

قوم آئینی ترمیم پر حکومت و اپوزیشن کا مک مکا قبول نہیں کرے گی، نعیم الرحمان

Share
Share

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ قوم آئینی ترمیم پر حکومت اور اپوزیشن کا کوئی مک مکا قبول نہیں کرے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے کی باتیں اور باہر اختلافات کا اظہار؟ ‏اپوزیشن پوری ترمیم کو مسترد کرے، اگر ارکان پر دباؤ ہے تو ان کے نام سامنے لائیں اور سپریم کورٹ جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کنفیوژن پیدا کرکے سیاسی جماعتیں خود کو بچانا چاہتی ہیں، دباؤ کو جواز بنا کر اپنے ہی لوگوں سے حکومت کے لیے نمبر پورے کروانے کا کھیل قوم سمجھ رہی ہے، ہمارا اپوزیشن سے شروع دن سے مطالبہ تھا کہ اس عمل کا حصہ مت بنیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...