Home سیاست ‎ناصر جاوید رانا احتساب عدالت اسلام آباد کے جج تعینات

‎ناصر جاوید رانا احتساب عدالت اسلام آباد کے جج تعینات

Share
Share

‎اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کو جج احتساب عدالت اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔

‎وزارت قانون و انصاف نے ناصر جاوید رانا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
‎گریڈ 21 کے جج ناصر جاوید رانا کی تعیناتی تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے، ناصر جاوید رانا 23 جنوری 2027 تک بطور جج احتساب عدالت نمبر 1 خدمات سرانجام دیں گے۔
‎ قبل ازیں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر فرائض سر انجام دے رہے تھے، جج محمد بشیر کی چھٹیوں کے باعث جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا، جج محمد بشیر 14 مارچ کو اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں پر جا چکے ہیں۔

Share
Related Articles

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

نیویارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے عید کے موقع پر مسلمانوں سے...

کاٹلنگ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی شہادت پر انکوائری کی جائیگی، علی امین گنڈاپور

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع مردان...

وزیراعظم کا شاہِ اردن اور کویت کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد دی

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اردن کی ہاشمی سلطنت کے فرمانروا،...

سعودی عرب میں چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی

سعودی عرب عید الفطر کا چاند نظر آگیا اس طرح کل بروز...