Home سیاست این اے ایس ٹی پی منصوبہ آئندہ نسلوں کیلئے بے پناہ فوائد کا باعث بنے گا،جنرل عاصم منیر

این اے ایس ٹی پی منصوبہ آئندہ نسلوں کیلئے بے پناہ فوائد کا باعث بنے گا،جنرل عاصم منیر

Share
Share

راولپنڈی :پاک فوج کے سپہ سالار جنر عاصم منیر نے کہا ہے کہ نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا منصوبہ نوجوانوں اور آئندہ نسلوں کیلئے بے پناہ فوائد کا باعث بنے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر نے نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک سلیکون کے دوسرے باب کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

سربراہ پاک فضائیہ نے منصوبے کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ایروسپیس، سائبر اور آئی ٹی کے حوالے سے بہترین منصوبہ ہے، قومی سطح پر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے درست سمت میں قدم ہے، یہ منصوبہ سماجی، اقتصادی، سکیورٹی اور سائنس کے شعبوں میں مشترکہ وژن ثابت ہوگا۔

آرمی چیف نے ایروسپیس سائنس کےشعبے میں پاک فضائیہ کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو قومی اور سٹریٹجک اہمیت کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے ملک کو متعدد فوائد حاصل ہوں گے کیونکہ یہ تکنیکی ترقی اور قوم کے لئے ایک پلیٹ فارم پیش کرکے خود انحصاری کو فروغ دے گا۔

بعد ازاں آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا، کور کمانڈر کراچی نے آرمی چیف کو خوش آمدید کہا اور انہیں آپریشنل تیاریوں، تربیتی امور، فوجیوں اور شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے جانے والے انتظامی اقدامات سے آگاہ کیا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...

بلاول بھٹو نے حکومت سے بجٹ مذاکرات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی

پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی پیش رفت اسلام آباد: Bilawal Bhutto Zardari...