Home سیاست قومی اسمبلی اجلاس، سیکیورٹی کے سخت انتظامات،مہمانوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد

قومی اسمبلی اجلاس، سیکیورٹی کے سخت انتظامات،مہمانوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق صرف میڈیا کے ان نمائندوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت ہوگی جن کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے فل سیشن پریس گیلری کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔

ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری کرنے پر سختی کی گئی ہے اس لیے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر 1 پر کوریج کرنے والے کیمرہ مینوں کی انٹری مرتب کردہ لسٹ کے ذریعے ہوگی، سیکیورٹی وجوہات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے تمام صحافی حضرات سے گزارش ہے کہ اپنا پریس گیلری کارڈ ہمراہ رکھیں۔

Share
Related Articles

مائنز اینڈ منرلز کا حساس معاملہ ، وفاق صوبے کے وسائل پر یکطرفہ قبضے کی کوشش کررہا ہے،مولانا فضل الرحمان

پشاور:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے...

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

راولپنڈی:امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔جیل ذرائع کے مطابق...

بی این پی کامستونگ میں 20 روزسے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے مستونگ لک پاس پر...