Home sticky post 4 قومی اسمبلی اجلاس : سیاسی جماعتوں کی ہم آہنگی اور ملکی مفاد پر زور، متعدد بلز بھی منظور

قومی اسمبلی اجلاس : سیاسی جماعتوں کی ہم آہنگی اور ملکی مفاد پر زور، متعدد بلز بھی منظور

Share
Share

اسلام آباد:قومی اسمبلی نے ریلوے کی منتقلی ترمیمی بل 2025 ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026 اور نیشنل ٹیرف کمیشن ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی ہے۔

وقفہ سوالات میں وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے ایوان کو بتایا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت ملک میں گیس کی صورتحال بہتر ہے ۔ گھریلو صارفین کو رواں سال 800 کی بجائے 1000 ایم ایم سی ڈی ایف گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں فرنیچر ایکسپوز کے لیے ایک سال چھ این و سی جاری کیے۔ ان ایکسپوز میں مقامی دوکاندار بھی شامل ہوتے ہیں۔

قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ملکی مفاد میں اٹھائے گئے ہر قدم میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ قائد حزب اختلاف کی تقریر پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر ملک میں جاری سیاسی انتشار کو ختم کرنے میں اپنا کردارادا کرنا ہوگا ۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...