Home sticky post 4 قومی اسمبلی اجلاس، انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور، تحریک انصاف کی مخالفت

قومی اسمبلی اجلاس، انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور، تحریک انصاف کی مخالفت

Share
Share

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے مخالفت کی گئی۔

انکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا۔

اس کے بعد فرح ناز اکبر نے ایف بی آئی ایس ای ترمیمی بل 2024 منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے بل کی شق 3، 4 اور 6 میں ترامیم پیش کیں جو کثرت رائے سے منظور کی گئیں۔ ایف بی آئی ایس ای ترمیمی بل 2024 بھی کثرے رائے سے منظور کر لیا گیا۔

قومی اسمبلی میں تحویل ملزمان ترمیمی بل 2025، عطائے شہریت ترمیمی بل 2024، سول سرونٹ ترمیمی بل 2025 اور انسداد اغراق و محصولات ترمیمی بل 2025 بھی منظور کر لیا گیا۔
پاکستان شہریت ایکٹ میں مزید ترمیم سے متعلق دو بل قومی اسمبلی سے منظور کیے گئے۔ قومی اسمبلی سے منظور قوانین کے تحت پاکستان شہریت ایکٹ کی سیکشن 14اے اور سیکشن چار میں ترمیم کی گئی۔

دوران اجلاس قومی اسمبلی رولز معطل ہوگئے اور حکومت سپلمنٹری ایجنڈا لے آئی۔علی موسیٰ گیلانی نے ٹریڈ آرگنائزیشن ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا۔

قومی اسمبلی رول 288 میں ترمیم کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔

پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی کی جانب سے پیش کیا گیا چائلڈ میرج پر پابندی سے متعلق بل بھی قومی اسمبلی سے منظور ہوگیا۔

Share
Related Articles

پاک فوج نے دشمن کے منہ پر ایسا تھپڑ رسید کیا جسے وہ عمر بھریاد رکھے گا،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے دشمن کو...

سعودی عرب کا ناسا کے ساتھ تعاون سے سیٹلائٹ لانچ کرنے پر اتفاق

ریاض:سعودی خلائی ایجنسی اور امریکی خلائی ایجنسی (ناسا)کے درمیان خلا کے موسم...

وزیراعظم کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کی رہائش گاہ آمد

راولپنڈی:وزیراعظم محمد شہباز شریف بھارت کے خلاف معرکہ حق کے دوران شہید...

گورنر سندھ کی جانب سے پاک فوج کے شہداء کو خراجِ عقیدت، گولڈ میڈلز عطاء کئے

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے زیرِ اہتمام گورنر ہاؤس میں...