Home sticky post 5 قومی اسمبلی اجلاس ،آرمی چیف کی والدہ محترمہ کے لئے دعائے مغفرت

قومی اسمبلی اجلاس ،آرمی چیف کی والدہ محترمہ کے لئے دعائے مغفرت

Share
Share

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید حافظ عاصم منیر کی والدہ محترمہ کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو رسمی کارروائی کے بعد اسپیکر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال اور اُن کیلیے دعائے مغفرت جبکہ بلوچستان میں شہید ہونے والوں کیلیے بھی دعائے مغفرت کروانے کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے اراکین کے مطالبے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مردان کے علاقے کاٹلنگ میں ڈرون حملے میں جاں بحق افراد کو شہید قرار دیتے ہوئے اُن کیلیے بھی مغفرت کی دعا کروانے کا اعلان کیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے جے یو آئی کے رکن مولانا عبدالغفور حیدری سے دعا کروانے کی استدعا کی جس پر انہوں نے دعا کرائی۔

اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی اراکین کے کاٹلنگ واقعے پر احتجاج پر یقین دہانی کروائی کہ ’میں نے مرکزی و صوبائی حکومتوں سے مردان واقعہ پر رپورٹ منگوالی ہے‘۔

Share
Related Articles

ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی :پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام...

علاقائی حریف کی سرپرستی میں دہشت گردی کا سامنا ہے،پاکستانی قونصلر جواد اجمل

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے قونصلر جواد اجمل نے کہا...

پاکستان سے حج 2025 کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے کر سعودی عرب روانہ ہو گئی

اسلام آباد:پاکستان سے حج 2025 کی پہلی پرواز حجاج کرام کو لے...

جاسوسی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی کواڈ...