Home سیاست قومی اسمبلی کا اجلاس کل، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب

قومی اسمبلی کا اجلاس کل، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو طلب

Share
Share

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیاگیا جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کل شام 5 بجے ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے، اجلاس میں اپوزیشن کا دیا گیا ایجنڈا ہی زیر بحث آئے گا۔

اجلاس کے دوران رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری بطور رکن قومی اسمبلی حلف بھی اٹھائیں گی۔

دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا۔

ذرائع پارلیمانی امور کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل 16 اپریل کے بجائے اب 18 اپریل کو ہوگا، صدر مملکت آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...