Home کھیل نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ، ماحور شہزاد نے آٹھویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ، ماحور شہزاد نے آٹھویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Share
Share

لاہور: نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2024 میں واپڈا کی ماحور شہزاد نے آٹھویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا ۔

واپڈا اسپورٹس کمپلکس لاہور میں کھیلے گئے فائنلز میں مردوں کی کیٹیگری میں خیبرپختونخوا کے مراد علی نے آرمی کے انجم بیشر کے خلاف اکیس انیس اور اکیس اٹھارہ سے کامیابی پاکر چھٹی بار چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

ویمنز سنگلز میں دفاعی چیمپئن واپڈا کی ماحور شہزاد اور واپڈا ہی کی غزالہ صدیقی آمنے سامنے تھیں۔ ماحور شہزاد نے اکیس سولہ اور بائیس بیس سے یہ فائنل جیت کر اپنی برتری ثابت کی۔

یہ ان کا مجموعی طورپر آٹھ واں ٹائٹل ہے، ویمنز ڈبلز میں صائمہ وقاص اور عمارہ اشتیاق نے پلوشہ بشیر اور غزالہ صدیق کو شکست دی۔ مسکڈ ڈبلز میں محمد علی لاروش اور زبیرہ اسلام نے زوین جاوید اور پلوشہ بشیر پر مشمتل جوڑی کو زیر کرکے ٹائٹل حاصل کیا۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...