Home کھیل قومی کرکٹرز کی سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں ہاکی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر تعریف

قومی کرکٹرز کی سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں ہاکی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر تعریف

Share
Share

ڈبلن :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ہاکی پلیئرز کی سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں کارکردگی پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

دنیا کے بہترین بیٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنی ہاکی ٹیم پر بے حد فخر ہے، ہاکی ٹیم نے محدود وسائل میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، ہاکی ٹیم کی سپورٹ جاری رکھیں یہ ضرور ٹرافی جیتیں گے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی، فائنل میں آخری وقت تک لڑی، اس کارکردگی پر ٹیم ہماری مکمل سپورٹ کی مستحق ہے، ہم سب کو پاکستان ہاکی ٹیم پر فخر ہے، آئیے سب مل کر پاکستان سپورٹس کیلئے کام کریں۔

واضح رہے کہ سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کو جاپان کے ہاتھوں شکست ہوئی جبکہ جاپان پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا، دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا فائنل انتہائی سنسنی خیز رہا، میچ کے اختتام تک جاپان اور پاکستان نے 2-2 گول کیے۔

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس میں جاپان نے پاکستان کو 4-1 سے بآسانی شکست دی، جاپان نے پہلے 4 پنالٹی شوٹ آؤٹ پر گول کیے جبکہ پاکستان نے شوٹ آؤٹ ضائع کرتے ہوئے صرف ایک گول کیا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...