لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہمراہ امریکہ میں “بی ای ایم ایس”کورس مکمل کرلیا۔
بابر اعظم اور محمد رضوان نے امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی بزنس سکول سے بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اینڈ اسپورٹس (بی ای ایم ایس)کورس مکمل کیا۔
بابراعظم نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے ہمراہ فرنچ مارشل آرٹس کے ماہر فرانسس گانو، نائیجرین مارشل آرٹس کے ماہر کمارو عثمان اور امریکی فٹبالر جیمیز ونسٹن موجود تھے۔جبکہ بابر کی تصویر میں پانچ طالب علموں سمیت ان کی خاتون ٹیچر بھی موجود تھیں۔