Home نیوز پاکستان نیشنل آئیکون ایوارڈز،وزیراعظم نے سیلیبرٹیزکوہیلتھ کارڈ ز اورایوارڈز عطاء کئے

نیشنل آئیکون ایوارڈز،وزیراعظم نے سیلیبرٹیزکوہیلتھ کارڈ ز اورایوارڈز عطاء کئے

Share
Share

لاہور :وزیراعظم شہبازشریف نے لاہورمیں منعقدہ تقریب ”نیشنل آئیکون ایوارڈز 2023“ میں پاکستان کی معروف سیلیبرٹیزکوہیلتھ کارڈ ز اورایوارڈز دئیے ۔
اسی تقریب کے دوران وزیراعظم نے ”آواز خزانہ“ کے نام سے ریڈیو ایپ بھی لانچ کی۔

شہباز شریف نے آواز خزانہ ایپ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی اداکاراوٴں کی جانب سے فلم انڈسٹری کے لیے خدمات پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔

تقریب میں سنگیتا، بشریٰ انصاری، وہاج علی، ریشم، میرا، ماورا حسین، ہمایوں سعید، نادیہ جمیل اور صنم سعید سمیت بہت سے معروف نام شریک تھے۔

شوبز فنکاروں کی جانب سے پاکستان کے شہداء کو خراجِ تحسین کیاگیا تقریب میں کئی ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز بھی شریک تھے۔پنجاب حکومت کی جانب سے فنکاروں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ایوارڈز دیے گئے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...