Home سیاست ‎سابق صدر عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ

‎سابق صدر عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ

Share
Share

‎کراچی: سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ کر دی گئی۔
‎ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کو باتھ آئی لینڈ کراچی میں سرکاری گھر الاٹ کیا گیا، حکومتِ پاکستان کے سٹیٹ مینجمنٹ آفس نے سیکرٹری صدارتی سیکرٹریٹ کو اس حوالے سے مراسلہ ارسال کر دیا۔
‎صدر پنشن ایکٹ کے شیڈول میں پیرا بی-2 کے مطابق عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ کی گئی ہے۔
‎یاد رہے کہ 9 مارچ کو صدر مملکت کے انتخابات کے بعد عارف علوی صدرِ مملکت کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے، 8 مارچ کو سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کردیا گیا تھا۔
‎ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت کو مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...