Home سیاست نواز شریف نے این اے 130 سے یاسمین راشد کو شکست دیدی

نواز شریف نے این اے 130 سے یاسمین راشد کو شکست دیدی

Share
Share

لاہور: ملک کے سب سے بڑے ٹاکرے میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے این اے 130 سے یاسمین راشد کو شکست دیدی۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ ملے۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے قومی و صوبائی حلقوں میں کامیابی حاصل کر لی۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی سیٹیں بچانے میں کامیاب ہو گئے، انہوں نے حلقہ این اے 123 سے 63 ہزار 953 ووٹ لیے، شہباز شریف کے مد مقابل آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48 ہزار 486 ووٹ ہی لے سکے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 سے 38 ہزار 642 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار چودھری یوسف علی 23 ہزار 874 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی پنجاب اسمبلی کے حلقہ 159 لاہور سے کامیاب ہو گئی ہیں، لاہور کے پی پی 159 میں مریم نواز نے 23 ہزار 598 ووٹ لیے، آزاد امیدوار مہر شرافت 21 ہزار 491 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...